27 اگست، 2016، 2:19 PM

چین میں پانچ مسلم ممالک کے شہریوں کو ہوٹل میں جگہ نہ دینے کا حکم

چین میں پانچ مسلم ممالک کے شہریوں کو ہوٹل میں جگہ نہ دینے کا حکم

چین کے میٹروپولیٹن شہر گوانگ ژو میں پولیس نے ہوٹل انتظامیہ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ پانچ مسلم ممالک پاکستان،،افغانستان، عراق ، شام اور ترکی کے شہریوں کو قیام کی اجازت نہ دیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے میٹروپولیٹن شہر گوانگ ژو میں پولیس نے ہوٹل انتظامیہ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ پانچ مسلم ممالک پاکستان،،افغانستان، عراق ، شام اور ترکی کے شہریوں کو قیام کی اجازت نہ دیں۔ اطلاعات کے مطابق تین ہوٹلز جن میں ایک دن قیام کا کرایہ 23 ڈالر تک ہے، ان کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے انہیں مارچ کے مہینے میں ہدایات موصول ہوئی تھیں کہ پاکستان، شام، عراق، ترکی اور افغانستان کے شہریوں کو قیام کی اجازت نہ دیں۔تاہم چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسے اس حوالے سے بنائی جانے والی کسی پالیسی کا علم نہیں۔

News ID 1866504

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha